Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی افریقی کپتان نے اپنی وائرل تصویر پر خاموشی توڑ دی

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے آغاز پر کیپٹن ڈے پر ہونے والی تقریب میں جنوبی افریقا کے کپتان کی سوتی ہوئی تصویر وائرل ہوئی جس پر ان کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ 

بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ سے آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز ہوگیا تاہم دو دن قبل کیپٹن ڈے تقریب ہوئی جس میں وہاں موجود صحافیوں نے تمام کپتانوں سے مختلف سوالات کیے۔

اس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ایک صحافی کے سوال پر بھڑک گئے تھے اور انہیں گالی دے کر جواب بھی دیا جس پر بابراعظم اپنی ہنسی کنٹرول نہ کرسکے جب کہ بابراعظم سے صحافیوں نے حیدرآبادی بریانی سے متعلق سوالات کیے جس کے انہوں نے دلچسپ جواب دیے۔

تقریب کے دوران جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باؤما کو سوتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور ان کی یہی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے اور اور کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے جواب میں جنوبی افریقا کے کپتان نے رد عمل دیتے ہوئے تصویر کو غلط قرار دے دیا۔  ٹیمبا باووما نے ایک ٹوئٹ کا جواب دیا اور لکھا ‘میں اس تصویر کا قصوروار کمیرے کے اینگل کو ٹہراؤں گا، میں سو نہیں رہا تھا’۔

متعلقہ خبریں