Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعود شکیل نے ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے دوسری تیز ترین نصف سنچری بناڈالی

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستانی بلے باز سعود شکیل نے ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے دوسری تیز ترین ںصف سنچری بناڈالی۔ 

حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیدرلینڈ کے خلاف ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں ہی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی، دونوں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق بالترتیب 12 اور 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو سب کی امیدوں کا مرکز بابراعظم بھی 5 رنز بناکر چلتے بنے۔

ایسے میں وکٹ کیپر بلے باز اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ اس دوران سعود شکیل نے 32 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے دوسری تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 1992 کے ورلڈکپ میں 31 گیندوں پر نصف سنچری بناکر پاکستان کے لیے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں