بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کے دوران سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے۔
بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران دنیا بھر میں مشہور متنازعہ مداح ’جاروو‘ گراؤنڈ میں گھس آیا جس کے بعد ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں چنئی میں مدمقابل ہیں جہاں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 200 رنز کا آسان ہدف دیا۔
تاہم میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب برطانوی شخص ‘جاروو’ گراؤنڈ میں گھس گیا، جاروو بھارتی ٹیم کی جرسی پہنے ٹاس سے قبل بھاگتے ہوئے کھلاڑٰوں کے پاس میدان میں جاپہنچا جس سے بھارت کی سیکیورٹی کا سارا پول کھل گیا۔
سیکیورٹی افسران نے جاروو کو روک کر اسے گراؤ نڈ سے باہر نکالا لیکن غیر متعلقہ شخص اس طرح گراؤنڈ میں گھس جانے نے ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوال اٹھا دیے۔
دوسری جانب جاروو کے میدان میں گھس جانے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ناراض دکھائی دیے البتہ آئی سی سی نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے برطانوی مداح کے ورلڈ کپ میچز میں آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔


















