Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: بھارت کو بڑا دھچکا، شبمن گل دوسرے میچ سے بھی باہر ہوگئے

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بھارت کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ 

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں میزبان بھارت کے نوجوان اوپننگ بلے باز آسٹریلیا کے خلاف میچ سے صرف دو دن قبل ڈینگی کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں اہم ترین میچ سے محروم ہونا پڑا۔

اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ نے شبمن گل کی میڈیکل رپورٹ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں میگا ایونٹ میں بھارت کے دوسرے میچ میں بھی نہیں کھلایا جائے گا۔

یوں افغانستان کے خلاف میچ میں بھی شبمن گل کو نہ کھلائے جانے کا امکان ہے جب کہ شبمن گل ٹیم کے ہمراہ چنئی سے دہلی کا سفر  نہیں کریں گے اور وہ  چنئی میں ہی رہیں گے جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کرے گی۔

ذرائع کے مطابق شبمن گل پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن انہیں مزید آرام دیا جائے گا اور وہ میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ 11 اکتوبر کو دہلی میں شیڈول ہے جب کہ اپنے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

بھارت کے خلاف آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں انڈیا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور صرف 2 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے ایسے میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہل نے 150 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں