Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: دھرم شالا گراؤنڈ کی ناقص آؤٹ فیلڈ پر جوز بٹلر کا تحفظات کا اظہار

ورلڈکپ 2023 میں بھارتی شہر دھرم شالا کے گراؤنڈ کی ناقص آؤٹ فیلڈ پر انگش کپتان جوز بٹلر کا تحفظات کا اظہار کردیا۔ 

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران بھارتی ناکامیوں میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور دنیا کے امیر ترین بورڈ کے سارے پول کھل کر سامنے آگئے ہیں، حیدرآباد کی خراب سیٹوں سے لے کر میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں خالی گراؤنڈ کے ساتھ میچ تک بھارت کو مسلسل رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسے میں دھرم شالا گراؤنڈ کی خراب آؤٹ فیلڈ پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جہاں افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی کھلاڑی زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر نے بھی اب دھرم شالا کی خراب آؤٹ فیلڈ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے جاں فشانی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن کھلاڑیوں کو اس خراب آؤٹ فیلڈ پر کچھ احتیاط برتنا ہوگی۔

خیال رہے کہ 10 اکتوبر کو اسی گراؤنڈ میں انگلینڈ اور بنگلادیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کی خاتون کرکٹ پریزینٹر اور صحافی میلنڈا فیرل نے انوکھے انداز میں دھرم شالا کی آؤٹ فیلڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ دھرم شالا کے میدان میں اچھل رہی ہیں۔

خاتون پریزنٹر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی یقینی طور پر اس صورتحال سے پریشان ہیں، فیلڈرز کو آؤٹ فیلڈ میں سلائیڈنگ اور ڈائیونگ میں مشکلات آ سکتی ہیں، امید ہے کہ عالمی کپ کے دوران یہاں کوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں