Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ذکا اشرف کا قومی ٹیم کو مشورہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف بے خوف کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک بیان میں ذکا اشرف نے کہا کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں بے خوف ہو کر کھیلیں جیسے پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں، مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اپنا تیسرا میچ بھارت کے خلاف 14 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان ایونٹ میں اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے جب کہ بھارت کو بھی ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

بھارت جانے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو پاسپورٹ جمع کرانے کے لیے کہا گیا تو میں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا وزارت خارجہ نے ویزوں میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت پر مدد کی۔

دوسری جانب ذرائع سے یہ خبر سامنے آرہی ہیں کہ ذکا اشرف  کو  پہلے ہی بھارتی ویزہ جاری ہو چکا ہے اور ان کے ایک سے دو  روز میں بھارت جانے کا امکان ہے اور ذکا اشرف احمد آباد میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی سفارتخانے نے ورلڈکپ کے ویزے کے لیے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں اور صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں