Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیوی کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر انجرڈ، ورلڈکپ سے باہر

بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر انجری کا شکار ہو کر ورلڈکپ سے تقریباً باہر ہوگئے۔ 

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آئی پی ایل کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے لیکن بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے قبل انہوں نے ری ہیپ پراسس مکمل کیا اور دوبارہ ٹیم میں شامل ہوئے۔

کین ولیمسن نے مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ کے پہلے دو میچز نہیں کھیلے تھے تاہم انہوں نے گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف میچ میں ناصرف شرکت کی بلکہ ففٹی بھی اسکور کی۔

کیوی کپتان نے 78 رنز اسکور کیے تھے کہ بنگلادیشی بولر کی گیند ان کے الٹے ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی جس کے باعث انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ کین ولیمسن کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کا ایکسرے کروایا گیا جس میں فریکچر سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پیغام میں بتایا گیا ہے کہ کین ولیمسن اس امید کے ساتھ ورلڈکپ کے دوران ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے کہ اگلے ماہ ہونے والے پول میچ میں شریک ہو جائیں تاہم ان کی جگہ ٹام بلنڈل کو بطور کور کھلاڑی بھارت طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں