Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیوڈ وارنر نے ورلڈ کپ میں ڈی آر ایس کی شفافیت پر سوال اٹھا دیئے

آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ورلڈ کپ میں ڈی آر ایس کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اسے مزید بہتر کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو سری لنکا کے خلاف میچ میں امپائر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا تھا، وارنر نے ریویو لیا جو آن فیلڈ امپائر کے حق میں چلا گیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق وارنر نے ریویو کا مطالبہ کرنے کے بعد مشورہ دیا کہ گیند کی ٹریکنگ گراؤنڈ کی ری پلے اسکرین پر دکھائی گئی فٹیجز سے مطابقت نہیں رکھتی۔

آسٹریلیا کے تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر ڈی آر ایس کال آن فیلڈ امپائر کے حق میں جانے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ درست فیصلوں کے لیے ڈی آر ایس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

پیر کو لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور وارنر سری لنکا کے فاسٹ بولر دلشان مدوشنکا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو کا شکار ہوئے تھے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیوڈ وارنر کو امپائر نے آؤٹ قرار دیا تھا بعد میں وارنر کا ریویو بھی امپائر کے حق میں جانے کے بعد ڈیوڈ وارنر غصے میں میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

David Warner 'annoyed' and 'frustrated' at DRS decision against him in SL  match: Report

آسٹریلیا کے معروف کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے 36 سالہ کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اس ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کس طرح کام کرتی ہے اس کا علم نہیں ہے کیونکہ یہ صرف ٹی وی ری پلے کے لیے ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میں نے جوئل (فیلڈ امپائر) سے پوچھا کہ جب میں آؤٹ ہوا تو کیا ہوا اور انہوں نے اسے آؤٹ کیوں دیا، امپائر کا کہنا تھا کہ گیند واپس سوئنگ کر رہی ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ عام طور پر جب گیند کھلاڑی کی ٹانگ سے ٹکراتی ہے تو اسے اندازہ ہوتا ہے کہ گیند وکٹ سے اوپر جا رہی ہے یا نہیں۔ لیکن ڈی آر ایس میں جو کچھ دکھایا گیا وہ میرے نقطہ نظر سے مطابقت نہیں رکھتا۔

کرکٹ میں متنازعہ فیصلوں سے بچنے کے لیے ڈی آر ایس کا نظام 2009 میں ڈیوڈ وارنر کے بین الاقوامی ڈیبیو سے ایک سال پہلے 2008 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

آئی سی سی نے ڈیوڈ وارنر کے بیان پر کسی پابندی کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ ان کا شدید ردعمل ٹیکنالوجی سے ان کی مایوسی کی وجہ سے تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں