Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: نیوزی لینڈ سے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

بھارت نے گزشتہ روز بنگلادیش کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی لیکن اس دوران انہیں ایک نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ بھارت کے نائب کپتان اور  آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف میچ میں ہاردیک پانڈیا انجری کا شکار ہو ئے تھے۔  میچ کے نویں اوور میں پانڈیا نے بنگلادیشی اوپنر لٹن داس کا شاٹ روکنے کیلئے سیدھی ٹانگ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران درد کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے تھے جس کے بعد انہیں اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا تھا۔

https://twitter.com/ishubham_jangid/status/1714934362754396255?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1714934362754396255%7Ctwgr%5E84e0bca1297a0e12bbd05a1b0bf6747e4cf803b4%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F344459-

پانڈیا کے درد کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے فزیو کو اسٹیڈیم میں بلانا پڑا جس کے بعد  کرکٹر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں ہاردک کے اوور کی آخری تین گیندیں ویرات کوہلی نے کروائیں۔

تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ ہاردک پانڈیا کو ٹخنے کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک ہفتہ درکار ہے لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کا اسکین کرایا ہے اورجائزہ رپورٹ کے بعد باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو شیڈولڈ ہے۔

ہاردک پانڈیا 20 اکتوبر کو بھارتی ٹیم کے ساتھ دھرم شالانہیں جائیں گے  تاہم وہ لکھنؤ میں  بھارت کو انگلینڈ کے خلاف  میچ کے لیے جوائن کریں گے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو یا کو ایشن کشن کو شامل کیا جائے گا جب کہ دھرم شالا میں شردل ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلادیش  کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں