Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ کپ، دفاعی چمپئین انگلینڈ کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہزیمت آمیز شکست

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 229 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چمپئین انگلینڈ کو 229 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے جارحانہ بیٹسمین ہینرچ کلاسین کی 67 گیندوں پر 109 رنز کی اننگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 399 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ بنایا۔

پروٹیز کے تجربہ کار اوپنر کوئنٹن ڈی کوک میچ کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں رضا ہینڈرکس اور ریسی وین ڈیر ڈوسن کے درمیان 19.4 اوورز میں 121 رنز کی شراکت نے ثابت کر دیا کہ آج پروٹیز کے تیور کچھ اور ہی ہیں۔

رضا ہینڈرکس نے 85 رنز بنائے جبکہ ریسی وین ڈیر ڈوسن 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایڈم مارک رام نے 42 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ مارکو جینسن 75 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہینرچ کلاسین نے 67 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 12 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

جنوبی افریقہ نے دفاعی چمپئین انگلینڈ کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں دفاعی چمپئین انگلینڈ کی پوری ٹیم 22 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کی 8 وکٹیں صرف 100 رنز پر گر گئیں، ٹیل اینڈر گس نے 35 رنز بنائے، جبکہ مارک ووڈ 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کے گیرالڈ کوئیٹزی نے 3 جبکہ لونگی نگیڈی اور مارکو جنیسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں