آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنائے تھے، بھارت نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم دھرم شالہ میں ہونے والے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 273 بنا کر آؤٹ ہو گئی، اوپنرز کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود رچن رویندرا اور ڈیرل مچل کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 159 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
رچن رویندرا نے 75 جبکہ ڈیرل مچل نے شاندار 130 رنز کی اننگ کھیلی، گلین فلپس نے 23 رنز بنائے۔
ایک وقت میں ایسا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ 3 سو پلس اسکور کرنے میں کامیاب ہو جائے گا، لیکن بلیک کیپس کی آخری پانچ وکٹیں صرف 16 رنز ہی گر گئیں۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 وکٹیں حاصل کی، جبکہ کلدیپ یادیو نے 2 ، محمد سراج اور جسپریت بمرا نے 1،1 وکٹ حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز روہت شرما اور شبھمن گل کے درمیان 71 رنز کی شراکت قائم ہوئی، روہت شرما 46 اور گل نے 26 رنز بنائے۔
ویرات کوہلی نے 95 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، جبکہ شریاس ایئر 33 اور کے ایل راہول نے 27 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ رویندر جڈیجا 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوس نے 2 جبکہ مچل سینٹر، میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولٹ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















