آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں انگلینڈ کی چوتھی شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریبا ختم ہوچکے ہیں۔
ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ سری لنکا نے انگلینڈ کا 157 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔
Lost to 🇳🇿 by 9 wickets
Beat 🇧🇩 by 137 runs
Lost to 🇦🇫 by 69 runs
Lost to 🇿🇦 by 229 runs
Lost to 🇱🇰 by 8 wicketsFour defeats in five games at #CWC23 for defending champions England 😔 pic.twitter.com/vRenMqPr3T
— Cricinfo (@cricinfo) October 26, 2023
خیال رہے کہ انگلینڈ کو ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد دفاعی چیمپئن نے بنگلادیش کو شکست دی تھی تاہم افغانستان، جنوبی افریقا اور اب سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے اگلے مرحلے میں پہنچنا تقریباٍ ناممکن ہوگیا ہے۔
سری لنکا بیٹنگ:
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا نے 83 گیندوں پر 77 رنز بنائے،ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے جب کہ سدیرا وکراما 54 گیندوں پر 65 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کوشل مینڈس 11 اور کوشل پریرا 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں ڈیوڈ ویلے نے حاصل کیں۔
انگلینڈ بیٹنگ:
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن بولرز کے سامنے انگلش بیٹرز ناکام رہے اور پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
آدھی انگلش ٹیم محض 85 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، تاہم بین اسٹوکس نے بڑے اسکور کی تھوڑی امید دلائی پر وہ بھی 43 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جونی بیئراسٹو 30، ڈیوڈ ملان 28، جو روٹ 3، کپتان بٹلر 8، لیونگ اسٹن 1،معین علی 15، کرس ووکس صفر، عادل رشید 2، مارک ووڈ5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ولی 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کے لہیرو کمارا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انجیلو میتھوز،کسون رجیتھا نے 2،2 وکٹیں لیں جب کہ تھکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Sri Lanka rise to fifth with a huge win against England!
The defending champions are down in ninth 👀 #CWC23 pic.twitter.com/rloLJ53nTN
— Cricinfo (@cricinfo) October 26, 2023
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو میزبان بھارت اب تک ناقابل شکست رہتے ہوئے پانچوں میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ نیوزی لینڈ صرف بھارت کے خلاف ایک شکست کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقا تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
سری لنکا کی کامیابی کے بعد وہ پانچویں نمبر پر آگیا ہے اور پاکستان کی رن ریٹ کی وجہ سے ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جو چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے، افغانستان بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، بنگلادیش آٹھویں، انگلینڈ نویں اور نیدرلینڈ دسویں نمبر پر موجود ہے۔


















