افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کے بعد سری لنکا کی شکست پر بھی سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، افغانیوں سے زیادہ سابق بھارتی کھلاڑی خوش دکھائی دیے اور انہوں نے ایک بار پھر ڈانس کرکے افغانستان کی جیت کا جشن منایا۔
View this post on Instagram
پونے میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو روشن رکھا تو سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے اسٹوڈیو میں جشن منانا شروع کردیا۔
اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر لیگ اسپنر راشد خان کے ہمراہ گراؤنڈ میں ہی رقص کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں تیسری کامیابی سمیٹی جس کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔


















