Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، ان فارم کھلاڑی ٹیم کو چھوڑ کر وطن واپس روانہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش وطن واپس روانہ ہوگئے۔

بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران آسٹریلیا کے ان فارم بلے باز گلین میکسویل گولف کارٹ کے پچھلے حصے سے گر کر زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

آسٹریلیا کو دوسرا دچھکا اس وقت لگا جب آل راؤنڈر مچل مارش نے اچانک بھارت میں موجود اپنی ٹیم کو چھوڑ کر وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کے آسٹریلیا واپس جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچل مارش انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس گئے ہیں لیکن امید ہے کہ وہ دوبارہ ٹیم کو ورلڈکپ کے دوران ہی جوائن کرلیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں اور ورلڈکپ کے لیے بھارت میں ٹیم جوائن کرنے لیے ٹائم فریم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ہفتے کو شیڈولڈ ہے اور پوائںٹس ٹیبل پر آسٹریلیا اس وقت 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ نیوزی لینڈ بھی 8 ہی پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے تاہم دفاعی چیمپئن انگلینڈ 6 میچوں میں سے صرف ایک ہی میچ جیتنے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں