آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 34ویں میچ میں نیدرلینڈ نے افغانستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بھارت کے شہر لکھنو میں ہونے والے میچ میں نیدرلینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیدرلینڈز کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر ویسلے بیریسی اور میکس اوڈاؤڈ نے کیا تاہم ویسلے بیریسی میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد رحمت اللہ عمر زئی نے میکس اوڈاؤڈ کو 42 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ کردیا۔ نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین 29 رنزاور اسکاٹ ایڈورڈز صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔
نیدرلینڈز کی طرف سے سائبرانڈ 58 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے جب کہ بیسڈی لیڈی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، وین ڈر مروے 11، وین میکرین 4 اور ثاقب ذوالفقار نے 3 رنز اسکورکیے جبکہ آریان دت 10 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کے محمد نبی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، نوراحمد نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور نیدرلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
Three spots still remain in the #CWC23 semi-finals.
Find out how your team can make it ➡️ https://t.co/FPLZumw5LU pic.twitter.com/UmdGBpPN8B
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 3, 2023


















