Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واروک شائر نے حسن علی کو 2024 سیزن کے لیے دوبارہ سائن کر لیا

واروک شائر سی سی سی نے فاسٹ بولر حسن علی کو 2024 کے سیزن کے لیے دوبارہ سائن کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلیڈ کی واروک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کو 2024 کے سیزن کے لیے دوبارہ سائن کر لیا ہے۔

گزشتہ سیزن میں دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حسن علی نے 33 وکٹیں حاصل کیں جن میں ایل وی انشورنس کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں 24 اور وٹالٹی بلاسٹ میں 9 وکٹیں شامل ہیں۔

واروک شائر کے ہیڈ کوچ مارک رابنسن نے حسن علی کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

توقع ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر مارچ کے اواخر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اختتام پر پری سیزن ٹریننگ کے لیے اسکواڈ کے ساتھ شامل ہوں گے۔

حسن علی نے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں نے ہمیشہ مجھ سے محبت کا اظہار کیا ہے اور میری حوصلہ افزائی کی ہے۔ “میں نے واروک شائر کے ساتھ اپنے سیزن کا بہت لطف اٹھایا اور واپسی کے لئے بہت پرجوش تھا.

حسن علی نے کہا کہ کھلاڑیوں، عملے اور حامیوں نے میری بہت اچھی طرح دیکھ بھال کی اور امید ہے کہ 2024 بیئرز کے لئے اچھا سال ہوگا جب میں واپس آؤں گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں