Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ سیمی فائنل فکس تھا؟ روہت شرما کے ٹاس پر کیوی کھلاڑی بھی سوال اٹھانے لگے

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے کیویز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا لیکن نیوزی لینڈ کے کیمپ میں بھارتی کپتان روہت شرما کے ٹاس کے طریقے پر سوالات اٹھنے لگے۔ 

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں کہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس کے دوران سکے کو اتنا دور پھینک دیتے ہیں کہ حریف کے کپتان کو معلوم نہیں چلتا کہ ٹاس کون جیتا ہے جبکہ میچ ریفری بتاتا ہے کہ ٹاس بھارت جیت گیا ہے۔

ورلڈکپ میچز کے دوران بھارتی کپتان کے دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹر سکندر بخت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں یہ سوال اٹھایا تھا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل میں ٹاس کے وقت روہت شرما نے سکہ دور کیوں پھینکا؟

سکندر بخت نے کہا جب بھی روہت شرما کو ٹاس کے لیے سکہ تھمایا جاتا ہے وہ سکے کو ہمیشہ دور پھینکتے ہیں تاکہ صرف میچ ریفری نتیجہ دیکھ سکے۔

No way Kane Williamson can check from there. Photo: Fox Sports

امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس حوالے سے کیوی کیمپ میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کیمپ کے ذرائع نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران روہت شرما کے ٹاس کے طریقے پر سب سوالات اٹھارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں