Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیوی کھلاڑیوں کے بعد آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا بھی پچ پر اعتراض

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے پچ پر اعتراضات سامنے آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کپتان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل سے قبل پچ کی صورتحال دیکھ کر برہم ہوگئے۔ پچ کے معائنے کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گراونڈ اسٹاف سے تکرار ہوئی اور انہوں نے پچ کے مخصوص حصے کی نشاندہی کی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز کی جانب سے ٹریننگ سیشن کے دوران پچ کے معائنے کے بعد تصاویر بھی لیں تھی۔ پچ مبینہ طور پر کھردری اور کچی ہے جبکہ کریز کے سامنے بڑے بڑے پیچز دیکھائی دے رہے ہیں اور بیچ کا حصہ کنکریٹ کی طرح ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ  نے آئی سی سی کی اجازت بغیر پچ کو ہی تبدیل کروادی تھی۔

سیمی فائنل کیلئے مختص پچ استعمال نہیں کی گئی تھی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارت کے لیے مددگار ثابت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں