Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز: برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر تاریخ میں پہلی شکست

2026 فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں ارجنٹینا نے برازیل کو شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی۔

2026 فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں پانچ بار کی عالمی چیپمئین برازیل کا آغاز نہایت مایوس کن رہا ہے کیوں کہ برازیل کو ابتدائی 6 مقابلوں میں سے 3 میچز میں شکست ایک ڈرا اور صرف 2 میچز میں جیت حاصل ہوئی ہے، یوں وہ 7 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔

برزایل کو فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں ہوم گراؤنڈ پر شکست ہوئی ہے۔ لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا  نے واحد ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس نے 70 سالوں میں برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر دوسری شکست دی۔

ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تاہم ان کی ٹیم نے برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر 0-1 سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

خیال رہے کہ برازیل کے ہوم گراؤنڈ پر ہونے والا میچ تماشائیوں کی لڑائی کی وجہ سے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوا تاہم تماشائیوں کا جھگڑا ختم کروانے کے لیے ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ خود تماشائیوں کے پاس گئے اورلڑائی ختم کرنے کی کوشش کی۔

تاہم پولیس کی جانب سے ارجنٹینا کے تماشائیوں پر لاٹھی چارچ کرنے پر لیونل میسی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے احتجاج کیا اور بعد ازاں وہ گراؤنڈ چھوڑ کر چلے گئے۔

حریف ٹیم کی جانب سے نیکولاس اوٹامینڈی نے 63 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی جب کہ میچ کے 81 ویں منٹ میں برازیل کے جولینٹون کو ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ بھی دیکھایا۔

متعلقہ خبریں