Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان سپرلیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے  کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی۔ پلیئر ڈرافٹ کے لیے ِپک آرڈر کو اس ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی منتخب کرنا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل 10 نومبر کو مکمل ہوچکا ہے جب کہ غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن 25 اکتوبر سے شروع ہوگئی تھی جس میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری کے لیے پہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی اسٹینڈنگ کے مطابق ہوگا۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ کے نتیجے میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز میں آئے ہیں جب کہ عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والی ٹریڈ کے نتیجے میں جنوبی افریقا کے بلے باز ریلی روسوو واپس اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے جب کہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اگلے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی ابتدائی تاریخ 8 فروری تا 24 مارچ دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں