Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے ویسٹ ٹیسٹ کیلئے پیٹ کمنز کی قیادت میں 14 رکنی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

14 رکنی آسٹریلین اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے سربراہ جارج بیلے کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں موجودہ گروپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ لانس مورس کو کمر کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں