پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے 22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری میں 46، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔
پی ایس ایل 9 کے لیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔ جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا 40، افغانستان 36، جنوبی افریقا 30، بنگلا دیش 21، نیوزی لینڈ 18، آسٹریلیا 16، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 9 کے پلیئر ڈرافٹ کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے جو 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔
غیرملکی کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس افغانستان کے فضل حق فاروقی، رحمان اللہ گرباز اور مجیب الرحمن، ویسٹ انڈیز کے اکیل حسین سمیت دیگر کھلاڑیوں نے پی ایس ایل ڈرافٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔
پلاٹینم کیٹگری
پلاٹینم کیٹگری میں ڈینئل سیمس، ایشٹن ایگر (آسٹریلیا) فضل حق فاروقی، نوراحمد، مجیب الرحمن، رحمن اللہ گرباز (افغانستان) بین ڈکیٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈاوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹائمل ملز(انگلینڈ) سندیپ لمی چانے (نیپال) جیمز نیشام (نیوزی لینڈ) راسی ون ڈر ڈوسن، عمران طاہر (جنوبی افریقا) مہیش تھیکشانا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا (سری لنکا) کائرن پولارڈ، روومن پاول، روماریو شیپرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرز (ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹگری
ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی (افغانستان) بیین مک ڈرمٹ (آسٹریلیا) لٹن داس، مہدی حسن مراز، محمود اللہ (بنگلادیش) ڈین لارنس، گس اٹکنسن، جارڈن کاکس، لائم ڈاسن، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین (انگلینڈ) ٹم سائفرٹ، مارٹن گپٹل، چاڈ بووس (نیوزی لینڈ) وین پارنل، لونگی این گڈی، جاری لینڈے، ریزا ہینڈرکس، سساندا ماگالا(جنوبی افریقا) دلشن مادوشانکا، چریتھ اسالانکا، دشمنتھا چامیرا، سدیرا سمارا وکرما (سری لنکا) فیبئن ایلن، جانسن چارلس، راکیم کارنوال، شائی ہوپ، ہیڈن والش (ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔


















