Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناکامی کے بعد زمبابوے کے کوچ عہدے سے مستعفی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ناکامی کے بعد ڈیو ہاؤٹن زمبابوے کے کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو ہاؤٹن نے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے فوری طور پر اپنے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔

زمبابوے کرکٹ (زیڈ سی) نے بدھ کے روز یہ اعلان کیا لیکن کہا کہ ملک کے سب سے کامیاب سابق کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھے جانے والے ہاؤٹن ابھی تک غیر واضح کردار میں تنظیم کے اندر رہیں گے۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے استعفے میں ہاؤٹن نے کہا کہ وہ 18 ماہ تک انچارج رہنے کے بعد ڈریسنگ روم میں اپنی حمایت کھو چکے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے ایک ‘نئی آواز’ کی ضرورت ہے۔

زمبابوے کے چیئرمین تاوینگوا مکوہلانی نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ گزشتہ چند ماہ مایوس کن رہے ہیں کیونکہ ہم 50 اوورز کے ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ دونوں کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

چیئرمین کے مطابق ہاؤٹن نے اپنی انتھک کوششوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم چھوڑی اور ہم ان کے ساتھ ایک مختلف کردار میں کام کرنے کے منتظر ہیں کیونکہ ہم میدان میں اپنی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔

زمبابوے کے جنوری میں سری لنکا کے دورے کے لیے جلد ہی عبوری ٹیکنیکل ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں ناکامیوں کی تحقیقات اور زیڈ سی کرکٹ کے کرکٹ امور کے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے لئے لائیڈ مہیشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کو تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنی ہے۔

متعلقہ خبریں