Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاوضہ کا تنازع، امریکن پریمیئر لیگ اور امپائر کے درمیان جھگڑا

امریکن پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے مالک اور امپائر کے درمیان مبینہ طور پر واجب الادا رقم کی ادائیگی کے حوالے سے اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکن پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے مالک اور امپائر کے درمیان ادائیگی کے معاملے پر جھگڑا ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق امپائرز کا دعویٰ ہے کہ انہیں ان کی واجب الادا رقم 30 ہزار ڈالر ادا نہیں کی گئی۔

دوسری جانب اے پی ایل نے دعویٰ کیا ہے کہ امپائر نے ڈاؤن پیمنٹ ملنے کے باوجود مالک سے رقم کا مطالبہ کیا اور سیمی فائنل روکنے کے لیے بلیک میل کیا۔ آرگنائزر نے مزید کہا کہ پولیس کو موقع پر بلایا گیا اور امپائر کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا۔

اے پی ایل منتظمین کا کہنا ہے کہ امپائر کو ڈاؤن پیمنٹ دی گئی اور انہوں نے سیمی فائنل کو یرغمال بنا لیا اور مالک کو بلیک میل کرتے ہوئے 30 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا ورنہ میچ کرانے سے انکار کیا جس کے بعد پولیس کو فون کرنا پڑا۔

آئی سی سی پینل کے امپائر وجے پرکاش ملیلا نے کہا کہ وہ گزشتہ 10 دنوں سے ٹیموں کے ساتھ ہیں، انہوں نے جب معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تو پولیس کو بلوا لیا گیا۔

متعلقہ خبریں