آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے بھی سلپ میں انتہائی آسان کیچ چھوڑ کر عبداللہ شفیق کی یاد تازہ کردی۔
سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم 313 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور دن کے اختتام پر کینگروز بغیر کوئی وکٹ گنوائے 6 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم کھیل کے دوسرے روز پاکستانی فیلڈرز نے اپنی روایت برقرار رکھی۔
خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ابتدائی دو میچوں میں پاکستان کی شکست کی اہم وجہ ناقص فیلڈنگ بھی رہی ہے، جہاں صرف عبداللہ شفیق نے 3 انتہائی اہم کیچز ڈراپ کیے جب کہ سلپ کیچنگ میں پاکستان دیگر ٹیموں کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں۔
It's happened again! 😲
David Warner gets a life courtesy of the debutant Saim Ayub #AUSvPAK pic.twitter.com/VAr7bBis6L
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 4, 2024
سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ کھیلنے والے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کا کیچ انتہائی آسان کیچ صائم ایوب نے 20 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ عبداللہ شفیق نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑنے کی وجہ بتادی
صائم ایوب نے دورانِ فیلڈنگ سلپ پر وارنر کا آسان کیچ عامر جمال کی گیند پر ڈراپ کیا تھا تاہم خوش قسمتی سے ڈیوڈ وارنر موقع ملنے کے بعد محض 14 رنز کا اضافہ کرسکے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔
واضح رہے سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا اور امپائرز کو مقررہ وقت سے پہلے ہی میچ ختم کرنا پڑا، دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 116 رنز بنائے تھے۔


















