پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
پاکستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے جہاں دونوں ٹیمیوں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے اور گزشتہ روز سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستانی کپتان شاہین آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل 12 جنوری کوآکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم نے آکلینڈ میں پریکٹس سیشن بھی کیا جس میں تمام کھلاڑی شریک ہوئے اور یہ سیشن 3 گھنٹوں تک جاری رہا۔
📸 Gearing up for the series opener in Auckland 🏏#NZvPAK pic.twitter.com/TLmk8HFY2x
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 11, 2024
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم 3 ریگولر فاسٹ بولر کے ساتھ میدان میں اترے گی اور عامر جمال کو بطور آل راؤنڈر کھلایا جائے گا جب کہ اسپن کا شعبہ ممکنہ طور پر اسامہ میر سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان کے ساتھ صائم ایوب اننگز کا آغاز کریں گے، بابراعظم تیسرے اور فخرزمان چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے،
اس موقع پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ہمارے پاس 17 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں اور اس دوران میں مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے اور یہ دیکھنے کی کوشش کریں گے کہ کون کس نمبر پر زیادہ اچھا کھیل پیش کرتا ہے۔
🇵🇰🇳🇿©️🏆
Five-match T20I series begins tomorrow 🏏#NZvPAK pic.twitter.com/OA1s3sOjlN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 11, 2024
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریزپاکستان نے جیتی، پاکستان ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا، ہم جانتے ہیں کہ وہ کس قدر مضبوط حریف ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ سیریز ایک اچھا موقع ثابت ہو گی۔


















