Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابراعظم کو اب تک کی بڑی پیشکش مل گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو کرکٹ وکٹوریہ نے بڑی پیشکش کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق کرکٹ وکٹوریہ ون ڈے میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بابراعظم سے معاہدہ کرنے کی خواہش مند ہے اور اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان کو بگ بیش اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کردی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کرکٹ وکٹوریہ بابراعظم کو طویل طرز کے لیے کنٹریکٹ دینے کی خواہشمند ہے۔ بابراعظم کو یہ پیشکش دورہ آسٹریلیا کے دوران کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کے بعد بابر اعظم اور کرکٹ وکٹوریہ کے درمیان معاہدے کے حوالے سے ابتدائی بات چیت بھی ہوئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کی بابراعظم سے ملاقات ہوئی، جس  میں بابراعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع کرکٹ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے بابراعظم کرکٹ وکٹوریا کے لیے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی بھی ظاہر کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کی مصروفیت دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں