Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرینڈز کے 26 سال پرانے اسکرپٹس ہزاروں ڈالر میں فروحت

 ’فرینڈز‘ ، ایک ایسی سیریز جس کی آخری قسط سال 2004 میں نشر ہوئی تھی لیکن اس کے شائقین کے دل اور دماغ سے اس کی محبت ختم نہیں ہوئی ہے۔

حال ہی میں ٹی وی سیریز کی دو اقساط، “The One With Ross’s Wedding I” اور “The One With Ross’s Wedding II” کے اصل اسکرپٹس 12 دسمبر کو ہرٹ فورڈ شائر، انگلینڈ کے نیلام گھر ہینسن راس کی جانب سے نیلامی کے لیے پیش کئے گئے جو کہ 36,896 ڈالر میں فروخت ہوئے۔

 

The discovered "Friends" script for "The One With Ross's Wedding Part I"

ان اسکرپٹس کے سفر کے پیچھے کی کہانی بہت دلچسپ ہے کیونکہ اسکرپٹ کو تباہ کرنا تھا تاکہ اسے کسی بھی قسم کی لیک کو روکا جا سکے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

ان اسکرپٹس کے متعلق ہینسن راس نے  بتایا کہ سال 1999 میں اسٹوڈیو کے ایک ملازم نے نوکری چھوڑی جس کے ذمہ ان اسکرپٹس کو تباہ کرنا تھا لیکن غیر دانستہ طور پر اس نے اپنے سامان کے ساتھ ہی ان اسکرپٹس کو بھی ڈبے میں پیک کردیا ۔

"Friends" scripts and studio audience tickets from 1998.

اب تقریباً 26 سال بعد یہ اسکرپٹس اس وقت ملے جب وہ شخص گھر کی شفٹنگ کرنے کے لئے سامان سمیٹ رہا تھا جسے بعد میں برطانیہ میں ایک نیلام گھر میں رکھا گیا جس ی تخمینہ قیمت  600 سے 800 پاؤنڈ لگائی گئی۔

خیال رہے کہ معروف امریکی ٹی وی سیریز فرینڈز کا فائنل شو 20 سال پہلے 2004 میں نشر ہوا تھا جو آج بھی شائقین کے دلوں پر نقش ہے۔