Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روہت شرما کی شبمن گل کو گالی دینے کی ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ساتھی اوپنر شبمن گل کو گالی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران روہت شرما اننگز کی دوسری ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے تو انہوں نے سارا ملبہ ساتھی کھلاڑی شبمن گل پر ڈال دیا اور نہ صرف انہیں ڈانٹا بلکہ جاتے ہوئے گالی بھی دے گئے جو اسٹمپ پر لگے مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 11 جنوری کو موہالی میں افغانستان اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں افغان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے آئے بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر رن آؤٹ ہو کر واپس جانا پڑا، انہیں ابراہیم زادران نے پویلین لوٹایا۔

https://twitter.com/AllrounderGovi2/status/1745489251029127551

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آؤٹ ہونے پر سخت غصے میں اور ناراض دکھائی دیے اور انہوں نے واپس جاتے ہوئے شُبمن گِل کو سخت لہجے میں اشارہ بھی کیا اور ان پر چیخ پڑے۔

واضح رہے کہ روہت شرما 14 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی پر سب کی نظریں مرکوز تھیں۔

متعلقہ خبریں