Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد رضوان نے شاہد خان آفریدی کے ریکارڈ پر قبضہ کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کیویز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ہملٹن میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے اپنی اننگ کا واحد چھکا لگا کر سابق کپتان شاہد آفریدی کےریکارڈ پر قبضہ جما لیا۔

محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 7 رنز بنائے تھے جس میں ایک چھکا بھی شامل تھا۔

میچ میں 7 رنز کی اننگ کھیلنے کے باوجود محمد رضوان نے محمد حفیظ اور شاہد خان آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

محمد رضوان اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر ہیں، ان کے بعد بالترتیب محمد حفیظ، شاہد خان آفریدی، شعیب ملک اور عمر اکمل کے نام ہیں۔

محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی چھکوں کی تعداد 77 ہو گئی ہے، جبکہ محمد حفیظ 76، شاہد خان آفریدی 73، شعیب ملک 69 اور عمر اکمل کے 55 چھکے ہیں، جبکہ بابر اعظم بھی اس فہرست میں 55 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں