سربیا کے اسٹار کھلاڑی عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ میں پہلی مرتبہ سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں کروشیا کے نوجوان کھلاڑی نے پریشان کردیا۔
کروشیا کے 18 سالہ نوجوان کھلاڑی ڈینو پرزمک نے نوواک جوکووچ کے خلاف سخت مقابلہ کیا۔
https://twitter.com/AustralianOpen/status/1746780475845464559
نوواک جوکووچ نے مقابلہ تو جیت لیا تاہم یہ میچ 4 گھنٹے ایک منٹ جاری رہاجو ان کی گرینڈ سلیم تاریخ کے پہلے راؤنڈ کا طویل ترین میچ بن گیا۔
میچ کے بعد نوواک جوکووچ نے کہا کہ پرزمک آج رات ہونے والی تعریف کا مستحق ہے۔ وہ ایک حیرت انگیز کھلاڑی ہے، اپنی عمر کے لحاظ سے بہت پختہ ہے۔
Dealing with Dino-mite 💥
Defending champion @DjokerNole is off the mark 👇https://t.co/EoUL7UZcqh
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 14, 2024


















