Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلین اوپن: اینڈی مرے کو پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست

رواں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں اینڈی مرے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ مرتبہ فائنل کھیلنے والے برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو  ارجنٹائن کے ٹامس مارٹن ایچیوری نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

ٹامس مارٹن ایچیوری کی جیت کا اسکور 4-6،2-6 اور 2-6 رہا۔

اس شکست کے بعد سابق عالمی نمبر ایک اب ٹاپ 50 رینکنگ سے بھی باہر ہو جائیں گے۔

دوسری جانب سربیا کے اسٹار کھلاڑی عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ میں  پہلی مرتبہ سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں کروشیا کے نوجوان کھلاڑی نے پریشان کردیا۔

کروشیا کے 18 سالہ نوجوان کھلاڑی ڈینو پرزمک  نے نوواک جوکووچ کے خلاف سخت مقابلہ کیا۔

نوواک جوکووچ نے مقابلہ تو جیت لیا تاہم یہ میچ 4 گھنٹے ایک منٹ جاری رہاجو ان کی گرینڈ سلیم تاریخ   کے پہلے راؤنڈ کا طویل ترین میچ بن گیا۔

متعلقہ خبریں