Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حسن علی نے گراؤنڈ میں الٹی سیدھی حرکتیں کرنے کی وجہ بتادی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ان کے اندر ابھی تک بچپنا موجود ہے جسے وہ کھونا نہیں چاہتے، لہذا فیلڈ پر اکثر لوگوں کو میری حرکات دیکھنے کو ملتی ہیں۔ 

ٹیسٹ فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ گزشتہ برس بارش کی وجہ سے جب کورز پر پانی جمع تھا تو بابراعظم نے مجھے چیلنج دیا کہ اگر میں جاکر اس پر سلائیڈ کرتا ہوں تو وہ مجھے 100 ڈالر دیں گے، اور میں ایسے مواقع کبھی نہیں چھوڑتا، سب نے دیکھا کہ میں نے گرؤانڈ میں پہنچ کر سلائیڈ لی۔

انہوں نے کہا کہ ان سب چیزوں سے اگر شائقین کو خوشی ملتی ہے تو پھر مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران وہ فیلڈنگ کے دوران ہی ایکسرسائز کرتے ہوئے دکھائی دیے  اور ان کے پیچھے تماشائی بھی ان کی کاپی کرتے رہے، بعد ازاں یہ ویڈیو بہت وائرل ہوگئی تھی۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی 4 روزہ کرکٹ کھیلے بغیر بڑا پلیئر نہیں بن سکتا کیونکہ اسی میں ہی آپ کھیل کی تکنیک سیکھتے ہیں جب کہ میں مزید 5 سے 6 برس تک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، میرے لیے تینوں فارمیٹس میں بولنگ کوئی مسئلہ نہیں ہے، کام کے بوجھ کو عمدگی سے ہینڈل کر رہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں حسن علی کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری اہلیہ دونوں کو ہی ملک گھومنے کا بہت شوق ہے، دبئی بہت زیادہ جاتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں ہم دبئی میں ہی سکونت اختیار کرلیں۔

متعلقہ خبریں