Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیسلا کے آپٹیمس روبوٹ کا ناقابل یقین جدید ترین ماڈل متعارف

ایلون مسک نے ٹیسلا کے ہیومنائیڈ روبوٹ آپٹیمس کے جدید ترین ماڈل کا انکشاف کیا ہے جس میں شرٹس کو آزادانہ طور پر فولڈ کرنے کی صلاحیت کی نمائش کی گئی ہے۔

ایلون  مسک کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر شیئر کی گئی ایک حالیہ ویڈیو میں ٹیسلا ہیومنائیڈ روبوٹ کو ایک باسکٹ سے  ٹی شرٹ نکال کر اسے آسانی سے تہہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ آپٹیمس روبوٹ اس کام کو خود مختاری سے انجام نہیں دے سکتا لیکن مستقبل قریب میں کسی بھی ماحول میں مکمل خودمختاری حاصل کرنے کی توقع ہے۔

اس ویڈیو نے بہت سے صارفین کو ٹیسلا کے جدید انسان نما روبوٹ سے متاثر اور مسحور کیا ۔کچھ لوگوں نے اسے ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر بھی خوب سراہا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’واہ! یہ انتہائی متاثر کن ہے! بازو اور ہاتھ کی حرکات انسانوں سے بلکل بھی الگ نہیں ہیں ‘۔