Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی پروفیشنل فائٹنگ گیم پلیئر ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹوور فائنل 2023 جیت لیا۔

امریکا میں ہونے والے فائنل میں ارسلان ایش نے کوریا کے چیری بیری مینگو کو 3-1 سے شکست دے کر ٹیکن ورلڈ ٹوور فائنل 2023 جیت لیا ہے۔

سی بی ایم کے نام سے پہچانے جانے والے کورین کھلاڑی پاکستانی گیمر کے سامنے بے بس نظر آئے اور ارسلان ایش نے باآسانی کامیابی اپنے نام کی۔

ارسلان ایش کو ٹیکن کا بہترین کھلاڑی کہا جاتا ہے اور وہ دنیا کے تمام بڑے ٹیکن ٹوور ٹورنامنٹس میں شرکت کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گیمر ارسلان ایش ’ای اسپورٹس پلیئر آف دی ایئر‘ قرار

ای اسپورٹس چیمپئن کو 50 ہزار امریکی ڈالر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا جب کہ ہارنے والے کھلاڑی کو 13 ہزار ڈالر اور تیسرے نمبر کے کھلاڑی کو 6 ہزار ڈالر ملے۔

واضح رہے کہ ارسلان ایش اس سے قبل چار مرتبہ ای وی او چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں