Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹ کمنز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا ہے۔ 

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کے فاتح کپتان پیٹ کمنز کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلئیر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا ہے۔

پیٹ کمنز کو آئی سی سی پلیئز آف دی منتھ کا ایوارڈ دسمبر کے مہینے کے لیے قرار دیا گیا ہے، اس دوران انہوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں نہ صرف قومی ٹیم کو کلین سوئپ کیا تھا بلکہ ان کی اپنی کارکردگی بھی شاندرا رہی تھی جس پر انہیں مین آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دسمبر کے لیے آئی سی سی پلئیرآف دی منتھ کی نامزدگیوں میں بنگلا دیش کے تیج الاسلام اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس بھی شامل تھے۔

علاوہ ازیں آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھارت کی آل راؤنڈر دیپتی شرما کو دیا گیا ہے۔ بھارت کی جمیمہ راڈریگیس اور زمبابوے کی پریسیوس مارنگے بھی نامزدہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں