Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روہت شرما ٹی ٹوئنٹی میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کرنے سے ایک قدم دور

14 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں واپسی کرنے والے بھارتی کپتان بدترین ریکارڈ کے انہتائی قریب پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارت کے کپتان روہت شرما نے 14 ماہ بعد مختصر فارمیٹ میں واپسی کی لیکن بدقسمتی سے وہ ابتدائی دونوں میچز میں کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

افغانستان کے خلاف پہلے میچ میں انہوں نے شبمن گل کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر رن لینے کی کوشش میں وہ رن آؤٹ ہوگئے جب کہ دوسرے میچ کے دوران وہ اپنی پہلی ہی گیند پر فضل الحق فاروقی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

یوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر پویلین لوٹنے والے بلےبازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان روہت شرما دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شرمناک ریکارڈ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں، کرکٹر اُن بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جو سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کیخلاف تیسرے میچ میں بھی اگر روہت صفر پر وکٹ گنواتے ہیں تو وہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے ہمراہ 13 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کردیں گے۔

واضح رہے کہ روہت شرما ٹی20 انٹرنیشنل میں اب تک 12 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں