نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز ڈیون کانوے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور ان کی پاکستان کے خلاف پانچویں میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
نیوزی لینڈ نے اپنے ریگولر اوپنر ڈیون کانوے کی غیرموجودگی کے باوجود پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے دی۔ کونوے کو پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنی میچ س کچھ لمحات پہلے ہی باہر ہونا پڑا کیوں کہ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے باعث انہیں پلینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
کیوی بیٹر کے علاوہ بالنگ کوچ آندرے ایڈمز کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے جب کہ ڈیون کانوے کی پاکستان کے خلاف پانچویں اور سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
اس سے قبل مچل سینٹنر پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں پہلے میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا۔


















