Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ہاکی ٹیم کا پیرس اولمپکس 2024 میں کوالیفائی کرنے کا امکان بڑھ گیا

پیرس اولمپکس کوالیفائرز میں ملائیشیا کے خلاف میچ ڈرا کے بعد پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے کوالیفائی کرنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

پاکستان نے عمان میں جاری پیرس اولمپکس کوالیفائرز میں ملائیشیا کے خلاف 3-3 گول سے میچ برابر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ عالمی چیمپئن جرمنی سے ہوگا جس سے فتح کے بعد پاکستان سمر اولمپکس 2024 میں کوالیفائی کرجائے گا۔

ملائیشیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے خان سفیان، رانا وحید اور کپتان عماد بٹ نے گول اسکور کیے جب کہ عماد بٹ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیرس اولمپکس کوالیفائرز میں پاکستان نے چین کو 2-0 سے شکست دی تھی جب کہ برطانیہ کے خلاف میچ میں پاکستان کو 6-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں