Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی کا بھارتی حریف کو چیلنج

سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کے باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو چیلنج کردیا۔

سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کے باکسر شہیر آفریدی ایک اور اعزاز نام کرنے کے لئے پر عزم ہیں اور انہوں نے بھارتی حریف کو چیلنج بھی کردیا

پہلی بار ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت  ہونے والی ایشین ٹائٹل  فائٹ میں  بھارتی  اور پاکستانی باکسر آمنے سامنے ہوں گے، پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کا مقابلہ 25 جنوری کو بنکاک میں بھارتی باکسر کھلبیر دھاکا سے ہوگا۔

قومی باکسر شہیر آفریدی مڈل ویٹ کٹیگری میں ہونے والے 10 بین الاقوامی مقابلے جیت چکے ہیں، ماضی میں بھی ایک مرتبہ شہیر آفریدی نے بھارتی  باکسر کو ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے میں دھول چٹائی تھی۔

اس کے علاوہ کمانڈو باکسر شہیر آفریدی ماضی میں ڈبلیو بی سی ایشیاء اور اے بی ایف ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں