کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پریمیئر لیگ کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پریمیئر لیگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کو مسترد کردیا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کا سندھ پریمیئر لیگ سے کوئی تعلق نہیں، سندھ حکومت نے صرف سہولیات فراہمی کا کہا تھا۔
اس سے قبل دلائل پیش کرتے ہوئے سندھ پریمیئر لیگ کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج سے سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز ہورہا ہے جس میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ لیگ کے لیے دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کو لایا جارہا ہے، صوبے میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا کہا گیا مگر نہیں ہوئے۔
جواب میں سندھ پریمیئر لیگ کے وکیل نے کہا کہ ہر ٹیم کے 18 کھلاڑیوں میں 5 کھلاڑی سندھ کا ڈومیسائل رکھتے ہیں، پلیئنگ الیون میں دو سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے کھلاڑی شامل ہوں گے۔


















