Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا فائنل میں پہنچ گئیں

آسٹریلین اوپن میں  دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے مسلسل دوسرے سال فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کوکوگاف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آرینا سبالینکا  مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری خاتون بن گئیں۔

اس سے قبل صرف سرینا ولیمز یہ کارنامہ انجام دے سکی ہیں۔

میچ کے بعد آرینا سبالینکا نے کہا کہ مجھے اندازہ تھا کہ یہاں کوکوگاف سے زیادہ سپورٹ  مجھے ملے گی  جیسے یو ایس اوپن کے دوران اسے ملی تھی،   تو، ہاں، آج کھیلنا واقعی خوشگوار تھا۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل کھیلے گئے یو ایس اوپن  میں کوکو گاف نے آرینا سبالینکا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں