Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی، قومی کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم

پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی ہونے جارہا ہے جس میں جیت کے لیے قومی کھلاڑی پرعزم ہیں۔

پاکستان ٹینس ٹیم میں شامل اعصام الحق،عقیل خان اور کپتان محمد عابد نے پری ایونٹ پریس کانفرنس کی اور جیت کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

کپتان محمد عاہد نے کہا کہ ہم نے بہترین پریکٹس کی ہے اور امید کرتے ہیں کہ اچھا ہوگا، بارش نے تھوڑا پریکٹس کو متاثر کیا لیکن ہم نے مینج کیا ہے۔

قومی کھلاڑی اعصام الحق کہتے ہیں کہ گذشتہ سالوں میں آنے والی تمام ٹیمیں ہم سے مضبوط تھیں، ہم نے ماضی میں مضبوط ٹیموں کو ہرایا ہے۔

اعصام الحق نے کہا کہ گراس کورٹس کا ہمیں ایڈوانٹیج ہوگا، ضرورت پڑی تو سنگلز میچ بھی کھیلوں گا۔

عقیل خان کا کہنا تھا کہ رینکنگ اوپر نیچی ہوتی رہتی ہے لیکن بھارت سے مقابلے کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے، اچھی ٹینس کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں