پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی قذافی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد گلوکار عارف لوہار، علی ظفر، آئمہ بیگ اور نوری نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا،
افتتاحی تقریب میں شاندار لیزر شو پیش کیا اور آتش بازی کے دلفریب مناظر نے سماں باندھ دیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔
پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی، ایونٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 8 بجے ہو گا۔
پی ایس ایل 9 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔


















