Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابراعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں 3 ہزار رنز بناکر نئی تاریخ رقم کر دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تاہم پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 190 رنز ہی بناسکی۔

تاہم کپتان بابراعظم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اس دوران انہوں نے پی ایس ایل میں 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

بابراعظم  پی ایس ایل کی تاریخ میں 3000 رنز اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 80 اننگز میں 3004 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے فخر زمان کا ہے جنہوں نے اب تک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 2381 رنز اسکور کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں