Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو کو آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ڈومیسٹک کرکٹ پر ترجیح نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک ایونٹس میں عدم شرکت پر انھیں شدید مضمرات کا سامنا رہے گا، گذشتہ دنوں شریاس آئر اور ایشان کشن نے رنجی ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں شرکت نہیں کی ہے۔

جے شاہ نے پلیئرز کو ارسال کردہ خطوط میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ رجحان دیکھا گیا ہے کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کے بجائے آئی پی ایل کو فوقیت دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں