Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی اسی ایل 9 میں پشاور زلمی کی پہلی کامیابی، ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست

پی ایس ایل 9 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے  گئے پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز بنائے جس کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حسیب اللہ 37 اور بابراعظم نے 31 رنزکی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ رومین پاول 23، محمد حارث 19، پاول والٹر 1،آصف علی نے 13 رنز بنائے جبکہ لیوک ووڈ 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی،محمد علی اور اسامہ میر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ نواز دہانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب 180رنزکےتعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 اوورز میں 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ڈاوڈ ملان 52 اور یاسر خان 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ریزا ہینڈرکس 28، افتخار احمد 16، اسامہ میر 12، عباس آفریدی 11 اور خوشدل شاہ 5 رنز بناسکے جبکہ کپتان محمدرضوان،ڈیوڈ ویلی،شاہ نواز دھانی صفر پرآؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے عارف یعقوب نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ،نوین الحق اور سلمان ارشاد نے2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ پشاور زلمی نے پلینگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ زلمی کی ٹیم میں کوڈیمور عامر جمال اور محمد ذیشان کی جگہ حسیب اللہ ،پال والٹر اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے وقت بات کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آخری2 میچز میں پچ پر گھاس تھی، آج پچ بیٹنگ کےلیے اچھی لگ رہی ہے، 2میچز میں شکست پراپنی غلطیوں پر بات کی ہے۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز آج اپنا چوتھا جب کہ پشاور زلمی تیسرا میچ کھیل رہی تھی۔ یہ پشاور زلمی کی رواں ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل زلمی کو  اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان سلطانز  کو 3 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ آج اسے پہلی شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

متعلقہ خبریں