پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران ڈی آر ایس کے تحت غلط فیصلہ کرنے پر پروڈکشن ٹیم نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔
گزشتہ روز اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان کے ڈی آر ایس سسٹم پر اعتراض کو بال ٹریکنگ کے لیے استعمال ہونے والی ہاک آئی ٹیکنالوجی کی ٹیم نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کو آن ائیر کر دیا گیا۔
پی ایس ایل سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں ڈی آر ایس فیصلے پر تنازع دیکھنے میں آیا اور شاداب خان نے اسی فیصلے کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریلی روسوو آؤٹ ہوجاتے تو میچ کا فیصلہ ہمارے حق میں جاتا۔
Shadab Khan expresses frustration with DRS technology after today's game: 'A pivotal moment altered by a technology error. Such mistakes shouldn't happen in a tournament of this stature.'#SportsSide | #HBLPSL9 | #QGvIU | #KhulKeKhel | #PakistanCricket | #PSL9 | #Cricket pic.twitter.com/Evkj070oT0
— Sports Side (@TheSportsSide1) February 22, 2024
اسلام آباد کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے دوران کپتان رائیلی روسو نے 11ویں اوور کی آخری گیند پر آغا سلمان کی گیند پر سوئپ شاٹ کی کوشش کی۔ تاہم گیند بلے کومس کرتی ہوئی روسو کے پیڈ پر لگ گئی اور اسلام آباد کی جانب سے اپیل کرنے پر امپائر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا۔
لیکن روسو کی جانب سے ری ویو لیا گیا تو ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نے ظاہر کیا کہ گیند اسٹمپ کو بڑے فاصلے سے مس کررہی ہے، اور یہی وجہ تھی کہ تھرڈ امپائر نے اس فیصلے کو بدلتے ہوئے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
واضح رہے کہ رائیلی روسو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی اور کوئٹہ کو میچ میں کامیابی دلوادی۔


















