قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی سے متعلق دلچسپ جواب سے سب کو حیران کردیا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ کہ ‘اگر میں کرکٹ نہ کھیل رہا ہوتا تو مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی محسوس ہوتی لیکن اس وقت میں فرنچائز کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ کا کوئی خیال نہیں ہے۔
محمد عامر نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کم رفتار سے متعلق کہا کہ وہ انجری سے واپس آئے ہیں اور ہمیں انہیں کچھ وقت دینا ہوگا۔
لاہور قلندرز کی کپتانی کی وجہ سے شاہین آفریدی پر اضافی دباؤ کے تاثر رد کرتے ہوئے محمد عامر نے جواب دیا کہ وہ ایک پیشہ ور باؤلر ہیں، اور ان کی کپتانی پر کوئی دباؤ نہیں ہے، یہ سوچنا غلط ہے کہ کپتانی نے ان کی باؤلنگ کو متاثر کیا ہے۔


















