Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابراعظم کو پی ایس ایل میں اوپننگ چھوڑنے کا مشورہ، صائم اور حارث کو آزمایا جائے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد پی ایس ایل میں بھی بابراعظم پر اوپننگ چھوڑنے کا دباؤ بڑھنے لگا۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو محمد حارث اور صائم ایوب سے اوپننگ کروانے کا مشورہ دیدیا۔

نجی ٹی وی تبصرہ دیتے ہوئے لاہور قلندرز کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو چاہیے کہ وہ محمد حارث اور صائم ایوب سے اوپن کروائیں اور خود تیسرےنمبر پر بیٹنگ کیلئے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث ایک اٹیکنگ اوپنر ہیں، بطور پشاور زلمی کے کپتان کی حثیت سے بابراعظم انہیں صحیح طرح استعمال نہیں کررہے ہیں۔ اگر صائم اور حارث اوپننگ کریں گے تو وہ پاور پلے کے دوران فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرکے دے سکتے ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ بابراعظم کو غور کرنا ہوگا کہ زلمی کیلئے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرکے اننگز کو بہتر کرنے میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں